وزیرستان کی خاتون اور مرد کراچی میں غیرت کے نام پر قتل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بڑی عمر کے شخض سے شادی کرنے سے انکار پر لڑکی کو قتل کردیا گیا
بڑی عمر کے شخض سے شادی کرنے سے انکار پر لڑکی کو قتل کردیا گیا

کراچی :بن قاسم کے علاقے پیپری نصیر آباد میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پریمی جوڑے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

بن قاسم کے علاقے پیپری نصیر آباد میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک کی گئی خاتون کی لاش گھر کے اندر جبکہ مرد کی لاش باہر گلی میں پڑی تھی۔

فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تعداد کے بارے میں بھی معلوم نہیں ہو سکا ہے جو واردات کے بعد فرار ہو گئے۔

نعشوں کوجناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتول نوجوان کی شناخت 22سالہ ولی الرحمن ولد قاری رحمن اور خاتون کی شناخت زاہدہ بی بی زوجہ مختار کے نام سے ہوئی۔

قتل ہونے والے دونوں افراد کا تعلق وزیرستان سے بتایا جاتا ہے ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق شبہ ہے کہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا ہے۔

مزید پڑھیں: غیرت کے نام پر لڑکی کے رشتہ داروں کا لڑکے کے گھر پر حملہ، دلہے کا والد جاں بحق ، 8 افراد شدید زخمی

چند روز قبل جیکب آبادمیں غیرت کے نام پر5بچوں کی ماں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کو اس کے سوتیلے بیٹے، شوہر اور دیوروں نے ملکر غیرت کے نام پر قتل کیا ہے، حدود کی پولیس نے خاتون کی لاش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردی ہے۔

قتل ہونے والی خاتون کی والدہ مسمات رانی کیھر نے کہا کہ میری بیٹی پر اس کا شوہر، دیور اور سوتیلے بیٹے تشدد کرتے تھے میری بیٹی پر کاری کارو کا الزام بے بنیاد ہے۔

Related Posts