وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، خودکش بمبار سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، خودکش بمبار سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، خودکش بمبار سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کارروائی میں خودکش بمبار سمیت 4 دہشتگرد وں کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی کے مطابق دہشتگرد ہائی پروفائل دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

بیروت میں اسرائیل کا ڈرون حملہ، سینئر حماس رہنما شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Posts