لکی مروت میں خاتون سمیت 3 افراد فائرنگ سے جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Wave of violence in Lakki Marwat: Woman among three shot dead
(Image: Pixabay)

لکی مروت کے مختلف علاقوں میں الگ الگ فائرنگ کے واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

قومی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تمام واقعات کی وجہ ذاتی دشمنی تھی۔پولیس حکام کے مطابق فرید خیل کے علاقے میں دشمنی کے باعث مخالفین نے فائرنگ کر کے ایک خاتون کو قتل کر دیا۔ مغل منجی والا کے قریب کھیتوں سے ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔

سرائے نورنگ، لکی مروت میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ رواں سال جنوری میں بھی لکی مروت کے تھانہ غزنی خیل کی حدود میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکار سرکاری ڈیوٹی پر مامور تھے اور ڈاک اکٹھی کرنے کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں نشانہ بنے۔ دونوں اہلکار موٹر سائیکل پر سوار ہو کر مختلف تھانوں کے درمیان ڈاک پہنچا رہے تھے۔

ڈی پی او لکی مروت کے مطابق شہید اہلکاروں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ لکی مروت پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی جس میں آر پی او بنوں عمران شاہد، ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق، ڈپٹی کمشنر لکی مروت ذیشان عبداللہ سمیت بڑی تعداد میں پولیس افسران، اہلکاروں اور دیگر عملے نے شرکت کی۔

Related Posts