اسلام آباد:ترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پوری صلاحیت کے مطابق پانی ذخیرہ کرلیا گیا، دریائے چناب میں ہیڈمرالہ خانکی اور قادرآباد کے مقام پر اونچے درجے سیلاب ہے۔
اس حوالے سے ترجمان واپڈا نے کہاکہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پوری صلاحیت کے مطابق پانی ذخیرہ کرلیا گیا، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار550 فٹ اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار242فٹ ہے۔
ترجمان کے مطابق تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 59 لاکھ 80 ہزار ایکڑ فٹ اور منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 73 لاکھ 56 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ تربیلا میں پانی کی آمد2لاکھ 33 ہزار600،اخراج 2لاکھ 4400 کیوسک اور منگلا میں پانی کی آمد 1لاکھ 49400 کیوسک، اخراج 10 ہزارکیوسک ہے۔
واپڈا کے مطابق چشمہ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 16100،اخراج 2 لاکھ 35500 کیوسک ہے اور ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد2 لاکھ 55400، اخراج 2 لاکھ 50400 کیوسک ہے۔
ترجمان کے مطابق کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈمرالہ خانکی اور قادرآباد کے مقام پر اونچے درجے سیلاب ہے جبکہ نوشہرہ کے مقام پردریائے کابل میں پانی کی آمد،اخراج46 ہزار600 کیوسک ہے اور چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 98ہزار ایکڑ فٹ ہے۔