کراچی میں واٹر ٹینکر نے دو بچوں کو کچل کر ماردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Water tanker crushes two children to death in Karachi

کراچی: ماڈل کالونی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے دو بچے ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 10سالہ طلحہ اور 9 سالہ محمد شاہ نو کے نام سے ہوئی اور زخمی بچے کی عمر 8 سال تھی۔ یہ تمام بچے آپس میں بھائی تھے ، واقعہ میں زخمی شخص کی شناخت ابراہیم کے نام سے ہوئی۔

جاں بحق ہونے والے بچے اور زخمی اپنے کزن ابراہیم کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

علاقہ مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ رات ساڑھے 10 بجے کے قریب تینوں بچے اپنے کزن کے ساتھ کراچی ایئرپورٹ پر اپنے چچا کو رخصت کرنے کے بعد واپس گھر جا رہے تھے۔ گھر واپسی پر تیز رفتار ٹینکر نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود اسپتال میں بچوں کی لاشیں پڑی ہیں جب کہ پولیس اسپتال پہنچنے میں ناکام رہی۔

شہریوں نے سوال کیا کہ رات گیارہ بجے سے پہلے ہیوی گاڑیاں سڑکوں پر کیسے چلتی ہیں اور ان کے داخلے کا ذمہ دار کون ہے؟ان کا کہنا تھا کہ ٹینکر مافیا کراچی کو تباہ کر رہا ہے اور ان ٹینکرز کی وجہ سے روزانہ کوئی نہ کوئی مر رہا ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور پانی کے ٹینکر کو قبضے میں لے کر مقامی تھانے منتقل کردیا۔

Related Posts