دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی اور کراچی میں پانی کی فراہمی متاثرہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی اور کراچی میں پانی کی فراہمی متاثرہو گئی
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی اور کراچی میں پانی کی فراہمی متاثرہو گئی

کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ(کے ڈبلیو ایس بی)کے اہم ترین دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی نوازشیں جاری ہیں جس کے دوران اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی میں تعطل کے باعث پانی کی فراہمی متاثر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بند کردی جس سے شہرِ قائد کو پانی کی فراہمی بھی مکمل طور پر بند کرنا پڑی۔ کے الیکٹرک نے 9 گھنٹے بعد بجلی بحال کی جس کے بعد پانی کی فراہمی بھی جلد شروع ہوجائے گی۔

واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (کے ڈبلیو ایس بی) کی طرف سے آج دن ڈھائی بجے پانی کی فراہمی شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ بجلی کا شٹ ڈاؤن رات 12 بج کر 38 منٹ سے اب تک جاری ہے جبکہ گزشتہ ہفتے بدھ کے روز کراچی کو پانی فراہم کرنے والی واٹر لائن 2 مقامات سے پھٹ گئی تھی۔

معاملے کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے   واٹربورڈ حکام نے بڑی مشکل سے عید پر شہر کو پانی کی فراہمی ممکن بنائی  تاہم  بجلی کے بار بار شٹ ڈاؤن سے واٹربورڈ کا پانی فراہم کرنے کا نظام خطرات سے دوچار ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال ہونے کے بعد واٹربورڈ نے 2:30 بجے کراچی کو پانی کی فراہمی شروع کردی۔ بجلی شٹ ڈاؤن کے باعث شہر کو 60 ملین گیلن پانی کم فراہم کیاگیا۔پانی کی کمی کے اثرات 2دن تک پورے شہر پر مرتب ہوں گے۔

واضح رہے کہ چند منٹ بجلی بند ہونے سےبھی پانی کا نظام  بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ دیو ہیکل 22پمپس یکے بعد دیگر چلانے پڑتے ہیں۔نظام معمول پر لانے میں واٹربورڈ کو 30 سے 45 منٹ درکار ہوتے ہیں جبکہ خالی ہونے والی لائنیں بھرنے میں کئی گھنٹے لگتے ہیں۔

Related Posts