کراچی کو پانی فراہم کرنے والی واٹر لائن پھٹ گئی جس کے نتیجے میں شہر کو 2 کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے، کراچی کو پانی فراہم کرنے والی واٹر لائن پھٹ گئی اور شہر کو 2 کروڑ 80 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، جبکہ یہ اپنی نوعیت کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔
قبل ازیں کراچی میں پانی کا بد ترین بحران پیدا ہوگیا تھا۔ کراچی کربلا بن گیا، 72 انچ کی 2 لائنیں پھٹ گئیں جس کے نتیجے میں شہری 9 کروڑ گیلن پانی سے محروم ہوگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ رواں برس جنوری میں پیش آیا تھا۔پانی کی لائنوں کی مرمت پر کام شروع کردیا گیا۔ ابھی مرمت مکمل نہیں ہوئی تھی کہ بجلی دوبارہ منقطع کردی گئی اور پانی کی لائنیں ایک بار پھر پھٹ گئیں۔
مزید پڑھیں: کراچی، پانی کا بد ترین بحران، 72 انچ کی 2 لائنیں پھٹ گئیں