کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ پر پانی کی لائن پھٹنے سے سڑک زیرِ آب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے مصروف ترین علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر پانی کی لائن پھٹ جانے کے باعث سڑک زیرِ آب آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ پر 6 انچ قطر کی پانی کی لائن پھٹ گئی۔ چیف ایگزیکٹو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسد اللہ خان نے کہا کہ پانی کی لائن متاثر ہونے کی وجہ سے سڑک پر پانی پھیل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

کلفٹن میں پانی کی لائن پھٹنے سے انڈر پاس زیرِ آب آگیا

چیف ایگزیکٹو واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے کہا کہ پانی ضیاء الدین روڈ سے آئی آئی چندریگر جانے والی سڑک تک پھیلا ہوا ہے۔ پانی کا مزید پھیلاؤ روکنے کیلئے واٹر لائن کو پمپنگ اسٹیشن سے بند کردیا ہے۔

اسد اللہ خان نے کہا کہ پانی کے اخراج کیلئے سکشن مشین جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔ پانی کی پائپ لائن متاثر ہونے کے اسباب کی تفتیش کر رہے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے کلفٹن میں پانی کی لائن پھٹنے سے انڈر پاس زیرِ آب آگیا جس سے ٹریفک معطل ہو گئی۔ واٹر لائن کی مرمت شروع کردی گئی۔

آج سے 2 سال قبل کلفٹن میں سابقہ پنجاب چورنگی کے ساتھ واقع انڈر پاس کے اندر پانی کی لائن پھٹ گئی۔ انڈر پاس زیرِ آب آنے سے ٹریفک کا سلسلہ معطل ہوگیا جس کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری طلب کر لی گئی۔

Related Posts