دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، فلڈ وارننگ جاری، نشیبی علاقے زیرآب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دریائے چناب
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: ملتان سے گزرنے والے دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے باعث فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

تفصیلات کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی بلند ہوتی ہوئی سطح کے باعث دریائی علاقوں کے رہائشی افراد کو فلڈ وارننگ جاری کی گئی۔ کئی ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ ملتان کے قرب و جوار میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

پنجاب کے شہر راجن پور میں برساتی ندی نالوں کے سیلابی ریلوں نے 53دیہات میں تباہی مچا دی۔ جیکب آباد کے علاقے گڑھی خیرو میں حالیہ طوفانی بارشیں بڑے پیمانے پر نقصان کا سبب بنیں۔ ہزاروں ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلیں خراب ہوگئیں۔

سندھ کے شہر دادو کی گاج ندی میں سیلابی صورتحال کے باعث جوہی کا علاقہ کاچھو متاثر ہوا جہاں بھاری نقصان ہوا۔ نصیر آباد، جعفر آباد اور صحبت پور میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ مختلف نہروں میں شگاف کے باعث درجنوں دیہات زیر آب آگئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی طوفانی بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔ حالیہ مون سون سیزن کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بڑے شہروں میں بھی اربن فلڈنگ کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

Related Posts