کراچی: عدالتی حکم کے باوجود واٹر بورڈکے ہائیڈرنٹ سیل کے انچارج نعمت اللہ مہر نے نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن سعدی ٹاؤن سے کیماڑی ہائیڈرنٹ کے ٹینڈر جاری کردیئے۔ ایس ایس ایس کارپوریشن نے عدالت سے رجوع کرکے حکم امتناع حاصل کیا تھا۔
ضلع وسطی کے شہریوں کے احتجاج پر واٹر بورڈ کی جانب سے کیماڑی ہائیڈرنٹ کی جگہ کو تبدیل کرنے کے بعد اس کی جگہ سعد ٹاؤن میں رکھی گئی تھی جس کے بعد واٹر بورڈ کی جانب سے نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن سعدی ٹاؤن KW&SBسے کیماڑی کے لئے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی کے لئے ٹینڈر جاری کئے گئے تھے جن کو8فروری کو کھولا جانا تھا۔
ضلع وسطی کی پانی کی لائن سے کیماڑی کے لئے ہائیڈرنٹ قائم کرنے کے خلاف ایس ایس ایس کارپوریشن کی جانب سے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے 60سے زائد ٹینکرز ٹھکیدار کے نام ہونے چاہئے ہیں جس کے ٹینڈر میں 50نمبر رکھے گئے ہیں۔
سیریل نمبر 6کے مطابق 10نمبر اس بات کے رکھے گئے ہیں کہ ٹھیکیدار نے واٹر بورڈ کے ساتھ کام کیا ہوا ہو، اور 5نمبر اس ٹھکیدار کو دیئے گئے ہیں جس نے کسی دوسرے ڈپارٹمنٹ کو 100ٹینکر یومیہ پانی سپلائی کیا ہو۔
تاہم واٹر بورڈکی جانب سے بعض ٹھکیداروں کو نوازنے کے لئے ایسا نہیں کیا جارہا ہے۔ جس کے بعد عدالت نے 22اپریل سے قبل تحریری جواب جمع کرانے کے لئے واٹر بورڈ کو نوٹس جاری کئے ہیں۔
دوسری جانب آج واٹر بورڈکارساز آفس میں کیماڑی ہائیڈرنٹ کے ٹینڈر کھولے گئے، جہاں پر پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اسلم خان نے احتجاج کی دھمکی دی تھی۔
منگل دوپہر 2 بجے ایم این اے محمد اسلم خان کی جانب سے واٹر بورڈ کے ہیڈ آفس کارساز پر احتجاج کی کال دی گئی تھی، احتجاج کے مقاصد میں بتایا گیا تھا کہ واٹر بورڈ حکام کی جانب سے ضلع کیماڑی کے لیے ضلع وسطی کی پانی کی سپلائی لائن پر نیا ہائیڈرینٹ بنانے کے ٹینڈر پاس کرنے کی صورت میں ضلع وسطی میں پانی کا شدید بحران ہونے کا خدشہ ہے۔
اسلم خان کی جانب سے جاری ہونے والے وائس نوٹ کے مطابق تمام ضلع وسطی کے ذمہ داران و کارکنان سے گزارش کی گئی تھی کہ اس احتجاج میں شرکت کرکے اپنے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے خلاف آواز بلند کریں، کیوں کہ پانی کی چوری نا منظورہے۔
واٹر بورڈ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق ضلع کیماڑی کے لیے ایک علیحدہ ہائیڈرینٹ اولڈ نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن پر تجویز کیا گیا ہے جو ڈسٹرکٹ کیماڑی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن جی،کے سسٹم پر نصب کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: واٹر بورڈ نے ضلع شرقی کا ایک اور غربی کے 5 ہائیڈرنٹس مسمار کر دیئے