شیخو پورہ میں چوکیدار کتیا کے ساتھ زیادتی کرکے فرار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخو پورہ میں چوکیدار کتیا کے ساتھ زیادتی کرکے فرار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
شیخو پورہ میں چوکیدار کتیا کے ساتھ زیادتی کرکے فرار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں انسان جانوروں سے بدتر ہوگیا، چوکیدار ظلم کی انتہا کرتے ہوئے کتیا کے ساتھ زیادتی کرکے فرار ہوگیا جس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ شیخوپورہ میں تھانہ فیروز والا کی حدود میں پیش آیا جہاں طیب ٹاؤن میں مدعی نثار احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم فرار ہونے کے بعد اب تک پولیس کی گرفت میں نہیں آیا۔

چوکیدار کے خلاف درج مقدمے کے مطابق مدعی نثار احمد نے بتایا کہ میں 5 روز قبل رات 11 بج کر 30 منٹ پہر طیبہ ٹاؤن سے گزر رہا تھا کہ مجھے کتیا کے چیخنے کی آواز سنائی دی۔ قریب جا کر دیکھنے پر اس ظلم کا پتہ چلا ۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعی نثار احمد نے کہا کہ میں نے ایک شخص کو کتیا کے ساتھ بد فعلی کرتے ہوئے دیکھا جس نے مجھے اپنی طرف آتے دیکھ کر کتیا کو چھوڑا جس کے بعد کتیا بھاگ گئی۔

مدعی نثار احمد نے کہا کہ کتیا کا رنگ براؤن تھا، جبکہ یہ غیر فطری اور غلیظ کام طیبہ ٹاؤن کا چوکیدار بشیر ولد باغ علی کر رہا تھا۔ پولیس نے مدعی کی درخواست پر چوکیدار کے خلاف مقدمہ قائم کر لیا جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔ 

Related Posts