دیکھئے ویڈیو: ہندو لڑکی مسلمانوں کو بچانے کیلئے انتہا پسندوں کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واقعہ نینی تال میں پیش آیا، فوٹو انڈین میڈیا

پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت میں جنونیت عروج پر ہے اور ایک بار پھر بزدل ہندو انتہا پسند سارا غصہ نہتے مسلمانوں پر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گزشتہ دن بھارتی شہر نینی تال میں انتہا پسند ہندوؤں کے ہجوم نے مسلمانوں کی دکانوں کو توڑا اور لوٹ مار کی مگر پولیس خاموشی سے سارا معاملہ سامنے کھڑی دیکھتی رہی۔

انتہا پسند ہندوؤں کی درندگی کے خلاف مقامی ہندو لڑکی شاہیلہ نگی نے آواز اٹھائی اور ہجوم کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہوگئی، نہتی لڑکی دکانوں کو بچانے کی کوشش کرتی رہی۔

شاہیلانگی کو مسلمانوں کا ساتھ دینے پر انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں مگر وہ بہادری سے ان شرپسندوں کیخلاف ڈٹ گئی۔

  شاہیلانگی نے کہا کہ پہلگام میں جو ہوا اسے انتہا پسند ہندو ہتھیار بنا کر دنگا فساد کر رہے ہیں، انتہا پسند اپنی سوچ دیکھیے یہ تمہاری سوچ ہے جو تمھیں سڑکوں پر لے آئی، انتہا پسند ہندوؤں کا مقصد صرف مسلمانوں کو نقصان پہنچانا اور دنگا فساد کرنا ہے۔

سچ بولنے پر مجھے انتہا پسند ہندوؤں کی طرف سے ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں، میں نہیں ڈروں گی کیونکہ سچ کی طاقت میرے ساتھ ہے۔

Related Posts