صبا قمر کے نئے ڈرامے ’پامال’ کی ان دیکھی جھلکیاں دیکھئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیشن

اداکارہ صبا قمر نے نئے پروجیکٹ ’پامال’ کی ان دیکھی جھلکیاں سوشل میڈیا کی زینت بنادیں۔

بلاشبہ انڈسٹری میں صبا قمر کی کوئی مثال نہیں ملتی، ڈراما ’چیخ’ ہو یا ’مات’، ’باغی’ ہویا ’اڑان’ ہر کردار ہر روپ اداکارہ پر خوب جچا جس نے انہیں اسکرین پر روشن ستارے کی مانند چمکایا۔

اور اب یہ اداکارہ ایک ساتھ دو میگا پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں جس میں سے ایک اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کا تحریر کردہ ’کیس نمبر 9’ اور دوسرا ’پامال’ ہے۔

اس ڈرامے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے  زنجبیل عاصم شاہ جیسی شخصیت نے اپنے قلم سے تحریر کیا ہے جس میں صبا قمر جیسی پاور ہاؤس اداکارہ، عثمان مختار جیسا پرکشش ہیرو اپنی پرفارمنس سے اس ڈرامے کو  ایک ’کلچرل مومینٹ‘ بنانے جا رہے ہیں۔

کیونکہ ’پامال‘ صرف یہ ایک لفظ ہی ناظرین کو چونکا دینے کے لیے کافی ہے، یہ نام خود ایک کہانی سنا رہا ہے، تباہی، بغاوت، یا کوئی گہرا نفسیاتی کھیل؟ کچھ تو ہے جو ہمیں اندر تک ہلا رہا ہے۔

حال ہی میں اس تباہ کن پروجیکٹ کی چند جھلکیاں صبا قمر عرف ملائکہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں جس میں اداکارہ کو قدرت کی خوبصورت سرسبز وادیوں کے درمیان پوز دیتے دیکھا گیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر میں صبا قمر  سرسبز جگہ پر ، پرکیف فضا میں سوچوں میں گم کچھ  لکھتی نظر آرہی ہیں، جبکہ انکے ساتھ اس شوٹنگ میں اداکار حارث وحید، سلمیٰ ظفر، بھی موجود ہیں جنکے ساتھ ہسنتی کھیلتی اداکارہ ان مناظر کو مزید چار چاند لگارہی ہیں۔

ان جھلکیوں کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں ڈرامے کا ٹائٹل ’پامال’ لکھا  اور جلد آنے کا عندیہ بھی دے دیا جو گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا۔

اب بات کریں ’پامال‘ کی اُس ڈریم ٹیم کی، جس نے اس پروجیکٹ کو سب کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے یعنی اس ڈرامے کی لکھاری زنجبیل عاصم شاہ جو ہمیں چیخ، بَلا، پیار کے صدقے، نورجہاں جیسے شاہکار دے چکی ہیں۔

Related Posts