دیکھئے ویڈیو: رینجرز اہلکاروں کو کس طرح کچل کر شہید کیا گیا؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فوٹو آج

اسلام آباد میں گزشتہ دن رات گئے رینجرز اہلکاروں پر شرپسندوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرپسندوں کی ایک گاڑی اہلکاروں کو کچلتے ہوئے نکل گئی۔

شرپسندوں کی ایک تیز رفتار گاڑی نے نام نہاد احتجاج کی آڑ میں اسلام آباد میں ڈیوٹی پر مامور رینجرز اہلکاروں کو کچل ڈالا، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق افسوس ناک واقعہ 26 نومبر 2024ء کی رات 2 بج کر 44 منٹ پر پیش آیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شرپسندوں کی تیز رفتار گاڑی درخت کے عقب سے آتے ہوئے رینجرز اہلکاروں کو کچلتے ہوئے آگے نکل گئی، اس افسوس ناک واقع میں رینجرز کے تین اہلکار شہید ہو گئے اور تین شدید زخمی ہُوئے، واقعہ اُس وقت پیش آیا جب رینجرز جوان ناکہ پر تعینات ہو رہے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بھی شر پسندوں کی منظم اور سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت کیا گیا، جس کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے، سوشل میڈیا پر واقع کو حقائق کے برعکس توڑ مروڑ کر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اس سے قبل بھی پرتشدد مظاہرین کی متعدد ویڈیوز منظرِ عام پر آچکی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کے ذریعے شر پسندوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، واقع میں ملوث شرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

Related Posts