دیکھئے ویڈیو: ایک اور غیرملکی لڑکی پاکستانی نوجوان کی محبت میں دیر پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایکسپریس

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع دیر کے ایک اور نوجوان کی محبت غیرملکی لڑکی کو پاکستان کھینچ لائی۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔

اپر دیر کے علاقے عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب کی محبت میں گرفتار ایک امریکی لڑکی پاکستان پہنچ گئی۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر وائرل ہو گئیں، جس کے بعد دونوں کا نیا رشتہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق امریکی لڑکی اور ضلع دیر بالا کے نوجوان کے درمیان کئی برس سے دوستی کا سلسلہ جاری تھا، جو بالآخر محبت میں تبدیل ہو گیا۔ دونوں کے درمیان رابطے سوشل میڈیا (فیس بک) کے ذریعے قائم ہوئے اور اسی دوستی نے امریکی لڑکی کو پاکستان آنے پر آمادہ کیا۔

امریکی لڑکی تاحال عشیرئی درہ دیربالا نہیں پہنچی، تاہم وہ پاکستان پہنچ چکی ہے اور جلد ہی دیر بالا پہنچے گی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شادی کے خواہش مند ہیں اور خاندانوں کی مشاورت سے معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی لڑکی اور دیر بالا کے نوجوان کی اس منفرد جوڑی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کوئی غیر ملکی لڑکی فیس بک دوستی کے بعد دیر پہنچی ہو۔ اس سے قبل انڈیا سے ایک شادی شدہ خاتون دیر کے نوجوان کی محبت میں بچے چھوڑ کر دیر پہنچی تھی۔

Related Posts