دیکھئے مسجد نبوی کے صحن میں بے فکری سے باتوں میں مگن بچوں کی دل چھو لینے والی ویڈیو

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے ہیں، جس میں تین بچے بے فکری سے مسجد نبوی کے صحن میں باتوں میں مگن ہیں۔

تین بچوں کی اس دل چھو لینے والی ویڈیو پر بڑے پیمانے پر لوگوں کا رد عمل سامنے آیا۔ یہ تین بچے مسجد نبوی کے صحن میں تنہا ہونے کے باوجود بحفاظت اور پر سکون ہیں اور کسی بھی غم سے آزاد آپس میں تبادلہ خیال کر رہے اور معصومانہ سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

ویڈیو کلپ میں تینوں بچے آپس میں باتیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ایک بچہ زمین پر لیٹا ہوا ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ ان میں سے ہر ایک دوسرے کو دلچسپی سے سن رہا ہے۔ ایک بچے کے پاس ایک چھوٹی سی کھلونا گاڑی بھی ہے، جس سے وہ تینوں باری باری امن، سلامتی، سکون اور پورے یقین کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

واضح رہے اس سال حج سیزن کے دوران جنرل پریذیڈنسی کی مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے امور کی ایجنسی نے مسجد نبوی میں آنے والے زائرین کے استقبال کے لیے بھرپور خدمات فراہم کرنے کی تیاری کی ہے۔

ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی کے زائرین کی بھرپور خدمت کے لیے تمام متعلقہ حکام کے درمیان رابطہ قائم ہے اور سب ادارے مربوط کوششوں سے آنے والے افراد کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

Related Posts