پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے آئی سی سی میں جنرل منیجر کی پوسٹ کیلیے درخواست جمع کرادی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اُن کا نام شارٹ لسٹ میں بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان کو منیجر کی پوسٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے اور اگلے ہفتے دبئی میں ان کا انٹرویو کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس وقت آئی سی سی میں جنرل منیجر کا عہدہ جیوف ایلارڈائس کو آئی سی سی کے سی ای او کے عہدے پر ترقی دیے جانے کے بعد خالی ہے، ترقی پانے سے پہلے انہوں نے اپنے عہدے پر کل آٹھ سال گزارے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈکپ، قطر میں سیکیورٹی گارڈز جبری مزدوری کیلئے مجبور، ایمنسٹی انٹر نیشنل