وسیم اکرم آسٹریلین ٹیم کی کوچنگ کرنے کے خواہش مند

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وسیم اکرم آسٹریلین ٹیم کی کوچنگ کرنے کے خواہش مند
وسیم اکرم آسٹریلین ٹیم کی کوچنگ کرنے کے خواہش مند

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے کے بجائے آسٹریلین ٹیم کی کوچنگ کرنے کے خواہش مند ہیں۔

سابق کپتان نے بھارتی اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے صحافی کے مختلف سوالوں کا جواب دیا جس میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں لاہور زیادہ پسند ہے۔

وسیم اکرم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر مجھے موقع ملا تو میں پاکستان کی بجائے آسٹریلیا کی کوچنگ کرنے کو ترجیح دوں گا۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی کوچنگ اپنی بیوی کی وجہ سے نہیں بلکہ کم پریشر کی وجہ سے کروں گا تاکہ میں اپنی ذمہ داریاں اچھے طریقے سے نبھا سکوں۔

امام الحق کو سڈنی ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا گیا

آئی پی ایل اور پی ایس ایل میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کے سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے دونوں لیگز کے لیے کام کیا ہے، دونوں لیگز کا ایک دوسرے سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔

Related Posts