آج سے 20 سال قبل وسیم اکرم نے سری لنکا کے خلاف یادگار کارکردگی دکھائی۔کرکٹ بورڈ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج سے 20 سال قبل وسیم اکرم نے سری لنکا کے خلاف یادگار کارکردگی دکھائی۔کرکٹ بورڈ
آج سے 20 سال قبل وسیم اکرم نے سری لنکا کے خلاف یادگار کارکردگی دکھائی۔کرکٹ بورڈ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے  قومی ٹیم کے سابق کپتان  کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وسیم اکرم نے آج سے ٹھیک 20 سال قبل سری لنکا کے خلاف یادگار کارکردگی دکھائی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کرکٹ بورڈ نے کہا کہ سن 2000ء میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین ایک ٹیسٹ میچ ہوا جس میں وسیم اکرم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے دوران تماشائیوں کو ایک کانٹے کا میچ دیکھنے کو ملا۔

پیغام میں پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) نے کہا کہ کولمبو میں ہونے والے ٹیسٹ میں خاص کارکردگی دکھانے کے باعث وسیم اکرم میچ کے اسٹار قرار پائے جنہوں نے پہلی اننگز کے دوران پاکستان کیلئے نہ صرف 78 رنز اسکور کیے بلکہ باؤلنگ کے دوران 25 ویں بار 5 وکٹیں لے کر سری لنکا کی شکست کو یقینی بنایا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر وسیم اکرم نے زندگی کی 54 بہاریں دیکھ لیں، وسیم اکرم نے اپنی سالگرہ 2 ہفتے قبل منائی۔

 ٹوئٹر پر کرکٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ وسیم اکرم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 3 جون کو کہا کہ وسیم اکرم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں فاسٹ باؤلر کی حیثیت سے سب سے زیادہ وکٹیں لیں۔

مزید پڑھیں: وسیم اکرم اپنی 54ویں سالگرہ آج منائیں گے

Related Posts