کراچی کے سرد موسم نے وسیم اکرم کو حیران و پریشان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے سرد موسم نے وسیم اکرم کو حیران و پریشان کردیا
کراچی کے سرد موسم نے وسیم اکرم کو حیران و پریشان کردیا

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کراچی میں شدید سردی دیکھ کر حیران ہوگئے، ان کے مطابق کراچی والے براعظم انٹارکٹیکا میں رہ رہے ہیں۔

وسیم اکرم نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک پارک میں موجود ہیں اور جیکٹس بھی پہنی ہوئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wasim Akram (@wasimakramliveofficial)

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سلام، آج سے پہلے میں نے کبھی کراچی میں جمپر پہننے کا سوچا بھی نہیں تھا لیکن آج صبح 7 بجے مجھے اسکی ضرورت محسوس ہوئی جس نے مجھے حیرت زدہ بھی کردیا۔

وسیم اکرم نے پہلے ہی شمالی علاقہ جات کا حوالہ دے کر سردی کا بتانے والوں کیلئے بھی پیغام لکھا اور کہا کہ اب آپ لوگ مجھے شمالی علاقہ جات اور پنجاب کی سردی کے حوالے سے بتائیں گے تو میں پہلے ہی بتا دوں کہ کراچی والوں کیلئے یہ سردی براعظم انٹارکٹیکا میں رہنے کے مترادف ہے۔

Related Posts