وسیم اکرم کی بیٹی کو سالگرہ پر مبارکباد، تینوں بچوں کا گروپ فوٹو شیئر کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیٹی کی سالگرہ، وسیم اکرم نے تینوں بچوں کی تصاویر شیئر کردیں
بیٹی کی سالگرہ، وسیم اکرم نے تینوں بچوں کی تصاویر شیئر کردیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان نے اپنی بیٹی کو سالگرہ کے موقعے پر مبارکباد دیتے ہوئے تینوں بچوں کا گروپ فوٹو شیئر کردیا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ میرے تمام بچے اس تصویر میں ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ میرے تمام بچے اس فوٹو میں ایک ساتھ ہیں جو میری زندگی کا پر مسرت ترین لمحہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وسیم اکرم نیشنل اسٹیڈیم خالی دیکھ کر غمزدہ، وجوہات کی تلاش شروع

کرکٹ کیلئے خدمات کا اعتراف، وسیم اکرم کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

ٹوئٹر پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ اپنی چھوٹی سی بیٹی کو سالگرہ کے موقعے پر مبارکباد دیتا ہوں جو میری زندگی کے حقیقی تحفوں میں سے ایک ہے۔

فوٹو: دی نیوز انٹرنیشنل

اپنی بیٹی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ ہم سب، خاص طور پر تمہارے والد وسیم اکرم تم سے بہت پیار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹی 20 میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم خالی دیکھ کر غمزدہ ہوگئے۔ وسیم اکرم نے اسٹیڈیم خالی ہونے کی وجوہات تلاش کرنا شروع کردیں۔

 ٹوئٹر پر رواں ماہ 14دسمبر کو اپنے پیغام میں سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی 20کرکٹ میچ دیکھا اور اس کے دوران کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو خالی دیکھ کر ناقابلِ یقین حد تک دکھ ہوا۔

 

Related Posts