سابق کپتان وسیم اکرم، اہلیہ اور بیٹی سے ملنے میلبورن پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق کپتان وسیم اکرم، اہلیہ اور بیٹی سے ملنے میلبورن پہنچ گئے
سابق کپتان وسیم اکرم، اہلیہ اور بیٹی سے ملنے میلبورن پہنچ گئے

میلبور ن:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کرکٹر وسیم اکرم اپنی اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ سے طویل مدت کے بعد ملنے میلبورن پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سے شنیرا بیٹی کے ہمراہ کورونا وبا کے باعث سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی ہیں۔سابق کپتان نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ جلد اہلیہ اور بیٹی سے ملنے والے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرے قرنطینہ کے 6 روز مکمل ہوگئے ہیں، باقی 8 روز باقی ہیں، مجھے اپنا آپ ایک جنگل محسوس ہورہا ہے۔ سابق کرکٹر نے خود ہی بتایا کہ میں میلبورن میں ہوں اور اہلیہ اور بیٹی سے ملنے آیا ہوں۔

سابق کپتان سپر اسٹار وسیم اکرم کی سیلفی اور پوسٹ کے جواب میں شنیرا نے کہا کہ وہ اور عائلہ آپ سے ملنے کے لیے بیتاب ہیں کیونکہ آپ ہی ہمارے حقیقی ہیرو ہیں۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں جیت پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، بابر اعظم

لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔

Related Posts