پاکستان کی خوبصورت و معروف اداکارہ اشنا شاہ اکثراوقات سوشل میڈیا کی ٹرولنگ کا جواب دیتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ ایک رمضان ٹرانسمیشن میں نظر آئیں جہاں پر انہوں نے سانولی رنگت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘وہ جب اپنی تصویروں پر منفی تبصرے دیکھتی ہیں تو انہیں بہت زیادہ بُرا لگتا ہے’۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘میرا جسم ہے میری مرضی، میں جیسی ہوں ٹھیک ہوں بعدازاں اشنا شاہ نے کہا کہ مجھے اپنا رنگ خراب ہی پسند ہے’۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری سانولی تصویروں پر لوگ مجھے میری پُرانی تصویروں کا حوالہ دینا شروع کردیتے ہیں، کہتے ہیں کہ آپ کی رنگت ایسی تھی اب آپ ایسی ہوگئیں’۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر نے ایسا کیا کردیا کہ سب انہیں دعائیں دینے لگے؟