بھارتی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ بلوچستان میں شہید عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پاکستانی عالم مفتی شاہ میر پر ایران سے سابق بھارتی نیوی کے افسر کل بھوشن یادیو کو اغوا کرنے میں پاکستان کی آئی ایس آئی خفیہ ایجنسی کی مدد کرنے کا الزام تھا۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ کی رات شہید عالم دین مفتی شاہ میر کو بلوچستان کے شورش زدہ علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر قتل کردیا۔
مفتی شاہ میر بلوچستان کے ایک معروف دینی عالم تھے، ان پر ماضی میں بھی دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں جس میں وہ معجزانہ طور پر بچ گئے۔
بھارتی اخبار کے مطابق وہ جمعہ کی رات نماز عشاء کے تربت کی ایک مقامی مسجد سے نکلتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد کے حملے کا شکار ہوئے۔ انہیں قریب سے متعدد گولیاں ماری گئیں اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔
ٹائمز آف انڈیا نے دعویٰ کیا کہ مفتی شاہ میرکا تعلق شدت پسند جماعت جمعیت علمائے اسلام سے تھا جو بظاہرعالم کے بھیس میں اسلحہ اور انسانی اسمگلنگ کا کاروبار کرتا تھا۔
ٹائمز آف انڈیا نے الزام عائد کیا کہ شہید شاہ میرکے پاکستان ایجنسی آئی ایس آئی سے خفیہ رابطے تھے، رپورٹس کے مطابق وہ اکثر پاکستان میں دہشت گردی کے کیمپوں کا دورہ کرتا تھا اور دہشت گردوں کو بھارتی سرزمین میں داخل ہونے میں مدد فراہم کرتا تھا۔
رپورٹس کے مطابق وہ اکثر پاکستان میں دہشت گردی کے کیمپوں کا دورہ کرتا تھا اور دہشت گردوں کو بھارتی سرزمین میں داخل ہونے میں مدد فراہم کرتا تھا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شاہ میر کی پارٹی کے دو دوسرے ارکان پچھلے ہفتے بلوچستان کے تیسرے بڑے شہر خضدار میں گولیاں مار کر قتل کر دیے گئے۔