سوڈانی فورسز کے متحارب فریق امن مذاکرات کیلئے سعودیہ پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورس کے وفود مذاکرات شروع کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے، جس سے سوڈان میں امن کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ سوڈانی فوج کے وفد کی نمائندگی 3 افسران اور ایک سفیر کر رہے ہیں اور ریپڈ سپورٹ فورس کا وفد 3 افسروں پر مشتمل ہے۔

ایک اور پیش رفت میں ایک دستاویز سے ظاہر ہوتا ہے مختلف ملکوں کا ایک گروپ اگلے ہفتے سوڈانی بحران پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے فوری اجلاس بلانے کی درخواست کی تیاری کر رہا ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کو امید ہے کہ اس اجلاس کے بعد سوڈان میں متحارب فریقوں کی جانب سے انسانی حقوق کو خلاف ورزیوں کی جانچ میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

زمین کی کھدائی کے دوران ملنے والے قرآنی نسخے نے عیسائی خاندان کی کایا کیسے پلٹی

پانچ مئی کی تاریخ والے اس خط جسے گزشتہ دن ظاہر کیا گیا ہے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ، امریکہ، جرمنی اور ناروے سے توقع ہے کہ وہ کونسل کے صدر سے 15 اپریل سے سوڈان میں پھیلنے والے تشدد پر بات کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کرنے کی درخواست کریں گے۔

سفارت کاروں نے رائٹرز کو بتایا کہ کونسل کے قوانین کے مطابق درخواست کی منصوبہ بندی کرنے والے گروپ کو کونسل کے 47 ارکان میں سے کم از کم ایک تہائی کی حمایت حاصل ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تنظیم کو ابھی تک یہ خط موصول نہیں ہوا۔ سوڈانی سفارتی مشن نے بھی ابھی تک تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

Related Posts