توشہ خانہ کیس: سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Former President Asif Ali Zardari's arrest warrant issued

اسلام آباد: عدالت نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جو قابلِ ضمانت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری احتساب عدالت اسلام آباد نے جاری کیے جبکہ احتساب عدالت کے جج محمد اصغر علی نے کیس کی سماعت کی۔

توشہ خانہ کیس سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد و  سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے خلاف قائم ہے جس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دئیے۔

نیب پراسیکیوٹر نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کو برطانیہ میں سمن بھجوانے کی رپورٹ عدالت کو پیش کی اور عدالت کو آگاہ کیا کہ ہم نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو وارنٹ بھیج دیئے ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے عدالت سےدرخواست کی کہ مجھے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ طبی مسائل کے باعث عدالت میں کیس کی سماعت کیلئے حاضر نہیں ہوسکتا۔

معزز جج اصغر علی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس فوجداری ہے، سابق صدر کسی نہ کسی صورت پیش ہوں جبکہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی میں شریک نہیں ہوتے۔

جج اصغر علی نے کہا کہ میاں نواز شریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل نہیں ہوا۔ بعد ازاں احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی درخواست مسترد کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے آصف علی زرداری کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 17 اگست ملتوی کردی اور ہدایت کی کہ مقررہ تاریخ تک ملزمان کو پیش کیا جائے۔ 

Related Posts