گوگل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر ہر قسم کی معلومات موجود ہوتی ہیں جس کو دیکھو وہ کوئی بھی معلومات حاصل کرنے کیلئے گوگل کا رُخ کرتا ہے۔
انگلیوں کی نوکوں پر معلومات کے سمندر کا ہونا اگرچہ انسانی ذہانت کی جدت کا ایک اچھا طریقہ لگتا ہے لیکن اس کے متعلق ایک نئی تحقیق میں اہم دعویٰ کیا گیا ہے۔
ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کسی بھی چیز کے کتاب میں پڑھنے کی نسبت معلومات کو گوگل کرنے سے اس بات کے امکانات زیادہ بڑھ جاتے ہیں کہ ہم اس کو بھول جائیں۔
اس چیز کو ‘ڈیجیٹل ایمنیشیا‘ یا ’دی گوگل افیکٹ‘ کہا جاتا ہے۔
سائنسی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسان کے دماغ سرچ انجنز پر گہرائی سے زہن نشین کرنے کے مائل نہیں ہوتے کیونکہ ہم جانتے ہیں اس تک رسائی آسان ہے اور اس کو دوبارہ حاصل کیا جاسکتا ہے لہٰذا ہم اس کو ذہن نشین نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں:گوگل سرچ ہسٹری کو صاف کرنے کیلئے نیا فیچر متعارف