خبردار: کولڈ ڈرنک کینسر کا سبب بن سکتی ہے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خبردار: کولڈ ڈرنک کینسر کا سبب بن سکتی ہے
خبردار: کولڈ ڈرنک کینسر کا سبب بن سکتی ہے

طبی ماہرین کا کہنا ہے خطرناک کولڈ ڈرنکس کا ایک نقصان یہ بھی ہے کہ یہ کینسر کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

سافٹ ڈرنک پینا ہماری معمول کا حصہ بن چکا ہے، ہم میں سے ہر شخص اکثر سافٹ ڈرنک پیتا دکھائی دیتا ہے اور بعض افراد تو اس کے اس قدر دیوانے ہوتے ہیں کہ روزانہ پیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سافٹ ڈرنک کا ایک گلاس بھی ہمارے جسم کے لیے بے حد نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

سافٹ ڈرنکس کے یوں تو بے حد نقصانات ہیں جن میں سب سے عام موٹاپا اور ذیابیطس ہے، اس کے علاوہ سافٹ ڈرنکس کے دیر سے ظاہر ہونے والے نقصانات اور بیماریوں کی بھی طویل فہرست ہے جس میں دانتوں اور ہڈیوں کو نقصان، جلدی امراض، امراض قلب، ڈپریشن، مرگی، متلی، دست، نظر کی کمزوری اور جلد پر خارش شامل ہیں۔

متعدد طبی تحقیقی رپورٹس میں متعدد اقسام کے کینسر اور سافٹ ڈرنکس کے استعمال کے درمیان مضبوط تعلق کو دیکھا گیا، تحقیق کے مطابق ہفتے میں صرف دو سافٹ ڈرنکس ہی انسولین کی سطح بڑھا دیتے ہیں جس سے لبلبے کے کینسر کا خطرہ دوگنا بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مصر میں بچی کو ہراساں کئے جانے کی ویڈیو وائرل، عوامی حلقوں میں غم و غصہ

اسی طرح روزانہ ایک سافٹ ڈرنک کا استعمال مردوں میں مثانے کے کینسر کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھا سکتا ہے جبکہ ڈیڑھ سافٹ ڈرنک کا روزانہ استعمال خواتین میں بریسٹ کینسر کے امکان میں اضافہ کردیتا ہے۔

سافٹ ڈرنک میں شامل اجزا 6 اقسام کے کینسر پیدا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں، اور اس کے باعث ہونے والے کینسر میں پیٹ اور مثانے کا کینسر سب سے عام ہے۔

ماہرین کے مطابق اس زہر کو اپنی غذا سے دور رکھنا چاہئے اور اس کی جگہ پانی، تازہ پھلوں کا جوس اور شیکس استعمال کرنے چاہئیں۔

Related Posts