جامعہ بنوریہ کے تحت اندرون سندھ سینکڑوں سیلاب متاثرین میں گرم ملبوسات تقسیم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بنوریہ ویلفیئر ٹرسٹ اور برطانیہ کے معروف فلاحی ادارے نعیم فاونڈیشن کے تحت سندھ میر پور خاص کے سیلاب متاثرین اور نومسلم900 خاندانوں میں گرم ملبوسات تقسیم کیے گئے، جن میں گرم کپڑے، جیکٹس، رضائیاں، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں۔

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان کے مطابق بنوریہ ویلفیئر ٹرسٹ کے سیلاب متاثرین کے ساتھ امداد کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز برطانیہ کے معروف ادارے نعیم فاونڈیشن اوربنوریہ ویلفیئر ٹرسٹ کی مشترکہ کاوشوں سے سیلاب کے باعث بے سروساماں ہونے والے سینکڑوں خاندانوں میں سردی سے بچاؤ کیلئے گرم ملبوسات تقسیم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان دور میں نیب آرڈیننس سے مستفید ہونے والوں کی فہرست طلب

مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ مفتی نعمان نعیم نے اپنی نگرانی میں امداد روانہ کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سخت سردی کی لہر میں سیلاب متاثرین خیموں میں زندگی کیسے بسر کررہے ہوں گے اس کا احساس کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، سخت سردی میں ٹھٹھرتے سیلاب متاثرین کا خیال رکھنا دینی ذمہ داری ہے۔

Related Posts