پنجاب ضمنی انتخابات کے دوران حلقے میدانِ جنگ بن گئے، پرتشدد واقعات رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب ضمنی انتخابات کے دوران حلقے میدانِ جنگ بن گئے، پرتشدد واقعات رپورٹ
پنجاب ضمنی انتخابات کے دوران حلقے میدانِ جنگ بن گئے، پرتشدد واقعات رپورٹ

لاہور: پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران مختلف حلقے میدانِ جنگ بن گئے، پر تشدد واقعات کے دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں ضمنی انتخابات کے دوران صورتحال کشیدہ رہی۔ پی ٹی آئی اور ن لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔ ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی اور لڑئی جھگڑوں سے پولنگ کا عمل متاثر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

ضمنی انتخابات سے قبل رکنِ اسمبلی جلیل شرقپوری مستعفی

پی پی 158 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان لڑ پڑے جن میں سے متعدد زخمی ہو گئے۔ پی پی 168 میں بھی ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے باعث حلقے میں ووٹنگ کا عمل متاثر ہوا۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ 5بجے تک بلا تعطل جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ اور سعید مہیس کو گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ تشدد کرکے ن لیگی کارکن کا سر پھاڑ دیا گیا ہے۔ کسی کو امنِ عامہ خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ 

پی پی 97 فیصل آباد میں بھی بد نظمی کے واقعات پیش آئے۔ ووٹرز اور پولنگ ایجنٹس کے مابین تلخ کلامی ہوئی۔ بیلٹ پیپرز پھاڑ دئیے گئے جبکہ پی پی 158 لاہور کے پولنگ کیمپ سے اسلحہ رکھنے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Related Posts