وقار ذکا کی کرپٹو کے حوالے سے پیش گوئی درست ثابت، سرمایہ کار شکر گزار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وقار ذکا کی کرپٹو کے حوالے سے پیش گوئی درست ثابت، سرمایہ کار شکر گزار
وقار ذکا کی کرپٹو کے حوالے سے پیش گوئی درست ثابت، سرمایہ کار شکر گزار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے سرمایہ کاروں کو مشورے دینے والے وقار ذکا کی پیش گوئی درست ثابت ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے مہنگی کرپٹو کرنسی کی قدر میں مسلسل ہونے والی گراوٹ نے دنیا بھر میں بہت سے سرمایہ کاروں کو عرش سے فرش پر پہنچا دیا ہے۔

پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو قانونی شکل دلوانے کیلئے سرگرم وقار ذکا نے بٹ کوائن اور ایتھریم کے حوالے سے پیش گوئی کی تھی کہ فی الحال سرمایہ کار اِس میں کسی قسم کی سرمایہ کاری نہیں کریں، جو کہ درست ثابت ہوگئی ہے یہی وجہ ہے کہ بہت سے سرمایہ کار اُن کے شکر گزار ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال 27 مئی کو بھی ایک اور کرپٹو کرنسی سیلشس کے حوالے سے سرمایہ کاروں کو خبردار کرتے ہوئے وقار ذکا نے کہا تھا کہ وہ اس میں مزید سرمایہ کاری نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

کاغذ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، پبلشرز نے کتابیں چھاپنے سے انکار کردیا

معلوم رہے کہ کرپٹوکرنسی مارکیٹ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کوائن کیپ مارکیٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں دنیا کی دو بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن اور ایتھریم کی قیمت میں ہزاروں ڈالر کی کمی واقع ہوچکی ہے۔

Related Posts