کراچی: پب جی گیم پر پابندی کے خلاف وقار ذکاء میدان میں آگئے، پاکستان بھر میں پی ٹی اے کی جانب سے عائد کردہ پابندی کے اعلان کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ چل گیا ہے کہ ’عمران خان پب جی کھولو‘۔
پاکستان بھر میں پب جی کھیلنے والوں کی کثیر تعداد موجود ہے،جبکہ عدالت پب جی کو کھولنے کا فیصلہ جاری کرچکی ہے، اس کے باوجود پی ٹی اے نے آن لائن گیم پر پابند ی عائد کی ہوئی ہے، جس پر عوام کی جانب سے اور خاص طور پر وقار زکا کی جانب سے وزیراعظم سے پب جی پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
معروف سوشل میڈیا ایکسپرٹ اور میزبان وقار ذکا ء نے اس سے قبل بھی آن لائن گیم کی عارضی پابندی پر اقدامات اٹھائے تھے اور اب پب جی گیم کو بحال کرانے کے لئے ملک بھر میں تحریک شروع کردی گئی ہے۔ جو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
یاد رہے کہ (پی ٹی اے) نے والدین اور عوامی شکایات پر پیکا ایکٹ کے تحت تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پب جی کے اثرات تباہ کن ہیں، اس کے باعث نوجوانوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
https://twitter.com/ZakaWaqar/status/1287798265484910594