وقار زکا کاعلامہ ضمیر اختر نقوی کی وفات پر دل دہلادینے والا بیان سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وقار زکا علامہ ضمیر اختر نقوی کی وفات پر دل دہلادینے والا بیان سامنے آگیا
وقار زکا علامہ ضمیر اختر نقوی کی وفات پر دل دہلادینے والا بیان سامنے آگیا

کراچی: معروف ٹی وی میزبان اور سوشل میڈیا بلاگر وقار ذکا نے علامہ ضمیر اختر نقوی کی وفات پر ان پر میمزبنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا، وقار ذکا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں نے علامہ ضمیر اختر کی زندگی میں ان کا انٹرویو لیا تھا مگر اسے سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کیا کیونکہ میں جانتا تھا کہ اس پر بھی میمز بنائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ بہت آسان تھا کہ میں علامہ ضمیر اختر کو لائیو شو میں بٹھا کر اُلٹی اُلٹی باتیں کردیتا لیکن میں نے ایسا نہیں، انہوں نے کہا کہ آج اُن کا انتقال ہوگیا ہے اور میں بہت پرسکون ہوں کہ میں نے اُن کا مذاق نہیں اُڑایااور نہ کسی کو اس کا موقع دیا۔

وقار ذکا کا کہنا تھا کہ علامہ ضمیر اختر صاحب اپنی زندگی میں دبے الفاظ میں کہتے رہے کہ میرے خلاف اس طرح کے میمز نہ بنائے جائیں، لیکن میمز بنانے والے اپنی مشہوری اور پیسے کمانے کی خاطر اس طرح کی اوچھی حرکتیں کرتے رہے۔

وقار ذکا نے کہا کہ ایک ایسا انسان جس نے کتابوں کے ذریعے اتنا زیادہ علم بانٹا جو تم لوگوں کی سمجھ میں نہیں آتا، تو کم سے کم اُن کا مذاق مت اُڑاؤ، قرآن پاک میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ آپ کسی کا Nick Name تک نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کس طرح کے لوگ ہیں جو بزرگ عالم کے خلاف صرف ریٹنگ کے چکر میں مذاق کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ ضمیر اختر کے ساتھ پروگرام کے وقت کتنے لوگوں نے مجھے کہا کہ آپ فلاں سوال کریں، مذاق کریں لیکن میں نے نہیں کیا،کیوں صرف سبسکرائبر اور ویوز لینے کے لئے عظیم انسانوں کا مذاق نہیں اُڑانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے بھی ان پر بیہودہ قسم کی میمز بنائی ہیں انہیں چاہئیں کہ وہ فوری طور پر ڈیلیٹ کردیں۔

Related Posts