اسلام آباد میں ڈاکو واپڈا آفس سے لاکھوں روپے کیش اور پرائز بانڈز چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ڈکیتی میں مزاحمت پر گارڈ کو شدید زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کی حدود میں پیش آیا جہاں سوئی گیس چوک پر واقع واپڈا کے ایکسیئن آفس میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو لاکھوں روپے نقد رقم، پرائز بانڈز اور دیگر اشیاء چھین کر فرار ہو گئے۔
ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوں نے گارڈ کے سر پر آہنی راڈ مار کر اسے شدید زخمی کردیا۔ واقعہ آج صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق مسلح ڈاکوؤں کی تعداد 3 سے 4 تھی جو کار میں سوار ہو کر واپڈا ایکسین آفس میں گھس آئے۔
گارڈ کو شدید زخمی کرنے کے بعد ڈاکوؤں نے 12 لاکھ روپے کیش، پرائز بانڈز اور دیگر اشیاء چھین لیں اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور زخمی گارڈ کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وڈیرے کا کسان پرغیرانسانی تشدد، کتے کے برتن میں پانی پینے پرمجبورکردیا