عوامی ردعمل کا خوف، واپڈا ملازم گھر گھر بل دینے سے خوفزدہ، ہوٹل پر بل پھینک کر فرار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: بجلی کے زائد بلوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے ایسے میں مشتعل عوام کے خوف سے واپڈا ملازم بھی گھر گھر جاکر بل تقسیم کرنے سے ڈرنے لگے ہیں۔

ملک کے بیشتر شہروں بجلی کے زائد بلوں کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں، ایسے میں اے این پی نے بھی بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف پشاور میں ریلی نکالی اور بجلی سستی نہ کرنے پر خیبرپختونخوا میں پہیہ جام کی دھمکی دی۔

ادھر لاہور میں خواتین نے بل دیکھ کر دل تھام لیے،کہتی ہیں بل بھرنے کے لیے ادھار لینا ہوگا  جب کہ راجن پور میں تاجروں نے بجلی کے بل، میٹرز اور روٹی اٹھا کر احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور میں تاجروں کی بجلی بلوں کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال، متعدد بازار بند

گجرات، بہاول نگر، میاں چنوں، حافظ آباد اور ٹنڈو الہ یار میں بھی ریلیاں نکالی گئیں اور شہریوں نے بجلی کے بل جلا دیے، ساتھ ہی اضافی ٹیکس اور مہنگا ٹیرف واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

عوامی ردِ عمل کے خوف سے واپڈا ملازمین گھر گھر جا کر بل تقسیم کرنے سے ڈرنے لگے، جہلم میں واپڈا ملازم بجلی کے سیکڑوں بل ایک ہوٹل میں پھینک کر فرار ہوگیا۔

دوسری جانب گوجرانوالا ٹریفک پولیس نے بجلی بلوں پر شہریوں کا غصہ دیکھ کرموٹر سائیکل سواروں کا چالان نہ کرکے ریلیف دینے کی کوشش کی۔

Related Posts