ایشین باڈی بلڈنگ چمپیئن : واپڈا کے باڈی بلڈر فدا حسین نے گولڈمیڈل جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واپڈا کے باڈی بلڈر فدا حسین نے پاکستان کے لئے گولڈمیڈل جیت لیا
واپڈا کے باڈی بلڈر فدا حسین نے پاکستان کے لئے گولڈمیڈل جیت لیا

لاہور: کرغزستان میں ہونے والی ایشین باڈی بلڈنگ چمپیئن شپ میں واپڈا کے باڈی بلڈر فدا حسین نے پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیت لیا۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فدا حسین نے ایلیٹ پرو کارڈ بھی جیتا اور مسٹر ایشیاکا ٹائٹل حاصل کیا۔ واپڈا کے باڈی بلڈر فدا حسین نے بھارتی حریف کو شکست دیتے ہوئے 90 کلو گرام کیٹیگری میں یہ میڈل جیتا۔

چمپیئن شپ میں پاکستان سے 10 باڈی بلڈرز 14 مختلف کیٹیگریز میں مقابلہ کر رہے ہیں۔

یہ امر قابل ِ ذکر ہے کہ واپڈا گزشتہ پانچ دہائیوں سے ملک میں کھیلوں کی سرپرستی کر رہا ہے۔ واپڈا کے کھلاڑی نہ صرف قومی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں بلکہ بین لاقوامی مقابلوں میں بھی کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ واپڈا ملک میں کھلاڑیوں کو روز گار فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے مختلف یونٹوں کے ساتھ ملک بھر سے دو ہزار 200 سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز وابستہ ہیں۔

واپڈا کی مختلف کھیلوں میں مجموعی طور پر 65 ٹیمیں ہیں جن میں 36مردوں اور 29 خواتین کی ہیں۔

Related Posts