چاہتے ہیں 14دن لاک ڈاؤن بڑھایاجائے،وزیراعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ تعصب برت رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ تعصب برت رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری قومی پالیسی ہونی چاہیے،فیصلے وزیراعظم کی طرف سے آنے چاہئیں۔

جوفیصلے وزیراعظم کی طرف سے آئیں گے صوبے فالوکریں گے،ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے کیسزبڑھ رہے ہیں۔

ہمارے ہاں لوگ مررہے ہیں،ایک مریض کی6گھنٹوں میں موت ہوگئی،چاہتے ہیں کہ14دن لاک ڈاؤن بڑھایاجائے۔

آپ جوچیزیں کھولناچاہتے ہیں وہ ایس اوپی بھی ہمیں دیدیں،ہم اپنی ایس اوپیزسے ٹیلی کریں گے۔

کل آپ ہی اعلان کریں گے ہم آپ کے احکامات کوفالوکریں گے،وزیر اعظم لوگوں کوکیش دے رہے ہیں بہت اچھی بات ہے۔

فوڈ آئٹمزکی ایکسپورٹ پرپابندی لگادینی چاہیے،آئندہ سال کتنی فصلیں اچھی ہوتی ہیں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

بین الاقوامی پروازوں پرمجھے تھوڑے اعتراضات ہیں،ہم نے13مارچ کوایک فہرست دی تھی ہمیں وہ سازوسامان چاہئے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت90فیصد ٹیسٹ کررہی ہے،نجی شعبوں کوبھی ٹیسٹ کی لاگت دیتے ہیں۔

Related Posts