پاکستانی ویمن ٹیم کو بے خوف دیکھنا چاہتی ہوں، کرکٹ کپتان بسمہ معروف کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی ویمن ٹیم کو بے خوف دیکھنا چاہتی ہوں، کرکٹ کپتان بسمہ معروف کا اعلان
پاکستانی ویمن ٹیم کو بے خوف دیکھنا چاہتی ہوں، کرکٹ کپتان بسمہ معروف کا اعلان

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے اعلان کیا ہے کہ میں اپنی ٹیم کو بے خوف دیکھنا چاہتی ہوں جو دنیا کی اعلیٰ ترین ٹیموں کا مقابلہ کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ ہمارے لیے یہ بات اہم ہے کہ ہم عالمی سطح پر ملک کیلئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں جبکہ نتائج میں بہتری کی ضرورت ہے۔

ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے کہا کہ میرا اب تک یہی مقصد رہا ہے اور آئندہ بھی ہوگا کہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو بہتر سے بہتر کیا جائے۔ میں چاہتی ہوں کہ ٹیم نڈر ہو جو ٹاپ فور کے مقابلے پر لائی جاسکے۔

بسمہ معروف نے کہا کہ بطور کپتان یہ میری ذمہ داری ہے کہ ٹیم کا چہرہ کہلاؤں کیونکہ جب لڑکیاں نمایاں ہوتی ہیں تو ٹیم کی ملکیت کا احساس زیادہ محسوس ہوتا ہے اور یہ اہم ہے کہ ہم کھلاڑی اور اسٹارز بناسکیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھے کپتان برقرار رکھ کر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گی۔

پی سی بی نے حال ہی میں ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا ،جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوا، قومی ویمن ٹیم کی 9 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا  جبکہ پہلی مرتبہ 9 ہی کھلاڑیوں پر مشتمل ایمرجنگ کیٹگری بھی متعارف کرائی گئی۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کے اعتمادپر پورا اترنے کی کوشش کروں گی، بسمہ معروف

Related Posts