بالی ووڈ اداکارہ وامیکا گبی نے ایک مواد تخلیق کار کی جانب سے ان کی مبینہ پی آر حکمت عملی پر تنقید کرنے والی ویڈیو کے جواب میں سخت ردعمل دیا۔
انسٹاگرام انفلوئنسر نادیش بھامبی نے حال ہی میں ایک ویڈیو بنائی جس کا عنوان تھا وامیکا گبی کی پی آر ٹیم کی میٹنگ اور کیپشن میں دعویٰ کیا کہ اداکارہ کی ٹیم کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔
نادیش بھامبی کی مزاحیہ ویڈیو میں وہ پی آر ٹیم کے سربراہ کے طور پر خود کو پیش کرتے ہیں اوروامیکا گبی کے لیے پی آر آئیڈیاز طلب کرتے ہیں۔ مختلف ٹیم ممبران تجاویز دیتے ہیں، جیسے نئی قومی کرش، اگر ایشوریا کی بیٹی ہوتی تو وہ وامیکا جیسی دکھتی، اور وامیکا ناشتے میں 100 رشمیکا اور 200 دشا کھا سکتی ہیں۔ یہ تمام”شاندار” خیالات منظور کر لیے جاتے ہیں۔
بھامبی کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے وامیکا گبی نے طنزیہ انداز میں جواب دیا، “با صلاحیت اور خوبصورت بھی؟ اُف، شکریہ۔ اور باقی سب کا پتا نہیں۔
مجھے جتنا مرضی لیکن۔۔ نیم برہنہ مناہل ملک کی دوست کو شرمناک پیشکش کی ویڈیو وائرل
نادیش بھامبی نے جواب دیتے ہوئے تسلیم کیا کہ اداکارہ واقعی “با صلاحیت اور خوبصورت” ہیں لیکن ان کی پی آر ٹیم کو تھوڑا “چِل” رہنے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے لکھاکہ آپ با صلاحیت اور خوبصورت تو ہیں ہی۔ جوبلی میں آپ کی اداکاری پسند آئی۔ اگر صدر کے لیے ووٹنگ ہوتی تو میرا ووٹ آپ کو ہی ملتا، بس اپنی پی آر ٹیم کو کہیے کہ وہ آپ جیسی اچھی اداکارہ کا نام خراب نہ کریں۔
کام کے حوالے سےوامیکا گبی حال ہی میں ورون دھون کی فلم “بے بی جان” میں نظر آئیں، جس میں کیرتھی سریش اور جیکی شروف بھی شامل تھے۔ یہ فلم پچیس دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔