وہاج علی کے انسٹاگرام پر 3 ملین فالوورز ہونے پر بھارتی مداحوں کا جشن، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف پاکستانی اداکار وہاج علی نے اپنی اداکاری سے صرف پاکستانی عوام کا ہی دل نہیں جیتا بلکہ بھارتی عوام کو بھی اپنا گرویدہ بنالیا۔

حال ہی میں وہاج علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 3 ملین ہوگئی، اداکار کی اس کامیابی سے اُن کے بھارتی مداح بہت خوش ہوئے اور انہوں نے بہت خوبصورت انداز میں خوشی کا اظہار کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وہاج علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 3 ملین ہونے کی خوشی میں بھارت کے ایک سکول کے طلباء نے ایک چھوٹی سی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں بچے اداکار کے پوسٹرز لائے اور ایک کیک بھی کاٹا۔

انہوں نے اس تقریب کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔ جس کے بعد وہاج علی نے اس تقریب کی ویڈیو اور تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اپنے بھارتی مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ حوصلہ افزائی کا سب سے خوبصورت انداز ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wahaj Ali (@wahaj.official)

اُنہوں نے اسکول انتظامیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں شکریہ ادا کرنے کے لیے آپ کو اور ان خوبصورت بچوں کو پاکستان سے بھارت کوئی تحفہ بھیجنے سے تو قاصر ہوں لیکن میں دل کی گہرائیوں سے دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ آپ سب کو خوش رکھے،آمین۔

Related Posts