وہاب ریاض کی دوسری بیٹی کی پیدائش، مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وہاب ریاض کی دوسری بیٹی کی پیدائش، مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا
وہاب ریاض کی دوسری بیٹی کی پیدائش، مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا

کرکٹ کی دنیا کے مشہور و معروف کھلاڑی وہاب ریاض کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ساتھی کرکٹر حسن علی نے وہاب ریاض اور ان کی اہلیہ کو مبارکباد دی جبکہ وہاب ریاض اس سے قبل بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سنا چکے تھے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کرکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ میں اور میرے خاندان نے آج حورین سکندر کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہا جبکہ حورین میری دوسری بیٹی کا نام ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ وہ میری بانہوں میں ہے۔

بیٹی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ اس وقت جب میں یہ ٹوئٹر پیغام دینے میں مصروف ہوں، میری اہلیہ میرے ساتھ موجود ہیں جبکہ دوسری بیٹی کی پیدائش پر ہماری خوشی بے انتہا ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ دنیا کی کوئی اور خوشی بیٹی کی پیدائش کی خوشی سے مقابلے کے لائق نہیں ہے کیونکہ بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے والدین پر رحم فرماتا ہے جن کے بازوؤں میں بیٹیاں ہوں۔ میری خواہش ہے کہ میرے والد میرے ساتھ ہوتے اور اسے اٹھاتے۔ 

https://twitter.com/RealHa55an/status/1262678763239768064

Related Posts