وفاق المدارس الرضویہ نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاق المدارس الرضویہ نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیاگیا
وفاق المدارس الرضویہ نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیاگیا

لاہور: وفاق المدارس الرضویہ پاکستان نے اپنے سالانہ امتحانات (حفظ، تجوید، متوسطہ،عامہ، خاصہ،عالیہ، عالمیہ، تخصص) کے نتائج کا اعلان کردیاگیا۔

چیئرمین امتحانی بورڈ ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان کے مطابق 25315 طلبہ و طالبات نے سالانہ متحانات میں شرکت کی اور ان میں سے24571 کامیاب ہوئے۔ اس طرح کامیابی کاتناسب 97 فیصد رہا۔

سالانہ امتحانات میں تقریباً 1700ملحقہ مدارس کے طلباء و طالبات نے شرکت کی، جن کے لیے ملک بھر میں (اسلام آباد،آزاد کشمیر،پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبر پختو نخواہ)میں 365 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔

سالانہ امتحانات میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کی تفصیل حسب ذیل ہے:طلباء میں پہلی پوزیشن مفتی کورس میں لیاقت علی قادری(المرکز الاسلامی قصور)، عالمیہ میں مدثر علی (جامعہ اسلامیہ مرید کے)،عالیہ میں محمد اسماعیل(جامعہ علمیہ لاہور)،خاصہ میں شہزاد حسین(جامعہ اکبریہ گوجرانوالہ)، عامہ میں محمد بلال(جامعہ غوثیہ میانوالی) اور متوسطہ میں بابر علی(جامعہ ابوبکر صدیق لاہور)نے حاصل کی۔

جبکہ طالبات میں پہلی پوزیشن عالمیہ میں ثناء بی بی(جامعہ قادریہ مرید کے)، عالیہ میں نفیسہ یاسین(جامعہ عمر فاروق مرید کے)، خاصہ میں فائزہ نورین(جامعہ نصیریہ چنیوٹ)،عامہ میں کبریٰ بتول(دارالعلوم غوثیہ رضویہ ڈیرہ مراد جمالی) اور متوسطہ میں آفرین(جامعہ محمدیہ غوثیہ قصور)نے حاصل کی۔

صدر وفاق المدارس الرضویہ صاحبزادہ محمد حسین رضا نے بر وقت امتحانات کے انعقاد اور صرف 20 دن میں نتائج کی تیاری پر شعبہ امتحانات کے عملے کو مبارکباد دی اور ملحقہ مدارس کے ناظمین اور اساتذہ کرام کا خصوصی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ وفاق المدارس الرضویہ پاکستان مدارس کی تاریخ میں وہ پہلا دینی وفاق ہے،جس نے چار علوم (تفسیر،حدیث،فقہ،لغۃ میں تخصصات کے امتحانات منعقد کیے ہیں اور آئندہ تعلیمی سال میں مزید دو تخصصات (سیرت، تصوف) کے امتحانات بھی لے گا۔

مزید پڑھیں: وفاق المدارس کے سالانہ امتحان 1443ھ مطابق 2022ء کے نتائج کا اعلان

مدارس کی تاریخ میں پہلی دفعہ طلباء کے ساتھ ساتھ طالبات نے بھی تخصصات کے امتحانات میں شرکت کی ہے تمام درجات کے نتائج وفاق المدارس الرضویہ کی ویب سائٹ www.wafaqulmadarisalrizvia.comپر دیکھے جا سکتے ہیں۔یا 4135328-0324 واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔

Related Posts