سوشل میڈیا پر پہلے ہی پابندیاں، حکومت نے وی پی این بھی بند کرنا شروع کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

vpn ban in pakistan

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی اینزکو بلاک کرنا شروع کردیا ہے۔

پی ٹی اے کے ذرائع کت مطابق غیر رجسٹرڈ وی پی اینزکو ایک فائر وال کے ذریعے بلاک کیا جا رہا ہے اور انہیں عارضی طور پر وائٹ لسٹنگ کے لیے بلاک کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے ذرائع نے مزید بتایا کہ غیر رجسٹرڈ وی پی اینز سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں کیونکہ یہ حساس ڈیٹا اور غیر قانونی یا نامناسب مواد تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ پی ٹی اے عوامی اور ادارہ جاتی ڈیٹا کی حفاظت اور غیر قانونی مواد تک رسائی کو روکنے کی ذمہ دار ہے۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق وی پی این رجسٹریشن کا عمل 2010 میں شروع ہوا اور گزشتہ چودہ سالوں میں تقریباً 20500 وی پی اینزکو رجسٹر کیا گیا ہے۔ اب تک 1422 سے زیادہ کمپنیوں نے وی پی اینزکو رجسٹر کیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اتھارٹی وی پی این رجسٹریشن اور وائٹ لسٹنگ کے عمل کو تیز کرنا چاہتی ہے۔ چین، روس، ایران، ترکی اور دیگر ممالک میں بھی غیر رجسٹرڈ وی پی اینزبلاک کیے گئے ہیں۔

پاکستان میں پھر لاک ڈاؤن لگ گیا، مارکیٹس، دفاتر، تعلیمی ادارے بند

متحدہ عرب امارات، قطر اور سعودی عرب میں بھی غیر رجسٹرڈ وی پی اینزپر پابندی عائد ہے اور کچھ ممالک میں وی پی اینزصرف کاروباری استعمال کے لیے دستیاب ہیں۔ پی ٹی اے کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں کاروباری مقاصد کے لیے وی پی اینزکے استعمال پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ پاکستان میں صارفین نے کئی گھنٹوں سے مفت وی پی اینزکے استعمال میں مشکلات کی شکایات کی ہیں۔ بہت سے صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس تک رسائی کے لیے مفت وی پی اینزپر انحصار کرتے تھے لیکن اب وہ شکایت کر رہے ہیں کہ مفت وی پی اینزکام نہیں کر رہے۔

ٹرمپ کے آتے ہی بازی پلٹ گئی، عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں بھی ضمانت منظور، رہا کب ہونگے؟

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم، شہباز شریف نے پاکستان میں ایکس کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے تاہم وہ خود وی پی این کا استعمال کرتے ہوئے ایکس پر پوسٹ کرکے اس پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

Related Posts