اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

نیویارک: اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکِر رواں ماہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے جس کا اعلان انہوں نے خود کیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکر  نے اقوامِ متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان اور بنگلہ دیش کے علاوہ بھارت کا دورہ بھی کرنا تھا جسے کورونا کے باعث منسوخ کرنا پڑا۔

قبل ازیں ترکی کیلئے سفارت کے فرائض سرانجام دینے والے وولکان بوزکر کا یہ پاکستان کا دوسرا دورہ ہوگا۔ اگست 2020ء میں بھی انہوں نے 193 ممبران پر مشتمل اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس سے قبل پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

پریس کانفرنس کے دوران مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے صدر جنرل اسمبلی نے کہا کہ میں پاکستان کا دورہ اس لیے کر رہا ہوں تاکہ اقوامِ متحدہ کے دنیا بھر میں جاری امن مشنز میں پاکستان کی عظیم معاونت کو سراہا جائے جس سے عالمی امن کو استحکام حاصل ہوا۔

 مقبوضہ کشمیر سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وولکان بوزکر نے کہا کہ یہ تنازعہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق گفت و شنید سے حل ہونا چاہئے جبکہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کیلئے بڑھ چڑھ کر تعاون کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر پابندیوں کا اطلاق شروع

Related Posts