مسقط: عمان میں سیاحوں کی آمد میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ 103 ممالک کے لوگوں کے لیے ویزا فری انٹری کھولنا ہے۔
103 ممالک کے سیاحوں کے لیے ویزہ فری انٹری میں 14 دن کی توسیع کا فیصلہ سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے میں مثبت ثابت ہوا ہے۔
یہ فیصلہ عمان میں سیاحت کی صنعت کو مخصوص ضوابط اور شرائط کے مطابق ویزا فری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
قومی مرکز برائے شماریات اور معلومات (NCSI) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، سلطنت عمان نے 2021 کے مقابلے 2022 میں سیاحوں کی تعداد میں 348 فیصد اضافہ دیکھا اور 2022 میں عمان میں 2.9 ملین سیاح آئے۔
سیاحوں کی آمد میں اضافے سے جنوری 2023 کے آخر میں 3-5 اسٹار ہوٹلوں کی آمدنی 2022 میں اسی مدت کے مقابلے میں 50.8 فیصد بڑھ کر OMR20.79 ملین تک پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں:سعودیہ ایران معاہدہ خطے میں قیام امن کیلئے انتہائی اہم قدم ہے، امیر کویت
عمان میں ویزا فری انٹری حاصل کرنے والے ممالک میں ہندوستان کے علاوہ دیگر 29 ممالک میں آرمینیا، آذربائیجان، ایل سلواڈور، کوسٹا ریکا، نکاراگوا، ہونڈوراس، البانیہ، لاؤس، کرغزستان، میکسیکو، ویت نام، بھوٹان، گوئٹے مالا، بیلاروس، کیوبا، پاناما، پیرو، تاجکستان، ازبکستان، ترکستان، بوسنیا اور ہرزیگوینا، قازقستان، مالدیپ، اردن، تیونس، الجزائر، موریطانیہ، مراکش اور مصرشامل ہیں۔