اسلام آباد:ورجن اٹلانٹک ایئر ویز کا لندن، مانچسٹر سے پاکستان کیلئے پر وازو ں کا اعلان،نا ن اسٹاپ پروازیں دسمبر 2020 میں شروع ہو جا ئینگی، پروازیں لندن ہیتھرو سے لاہور، اسلام آباد، نیز مانچسٹر سے اسلام آباد تک آپریٹ کی جا ئیں گی۔
ورجن اٹلانٹک ایئر ویز کی برطانیہ جانے اور آنے کیلئے نان سٹاپ پروازیں ہو ں گی۔نئی ایئرلائن سروس کا مقصد برطانیہ اور امریکہ میں مقیم شہریو ں کو بہتر ین سہو لیات فراہم کر نے کیساتھ کا روبا ر اور معیشت کو مستحکم کر نا ہے۔
نئی ایئر لا ئن نیویارک جے ایف کے، لاس اینجلس، واشنگٹن، بوسٹن اور سان فرانسسکو کے راستے لندن ہیتھرو کے راستے پاکستان جانے کیلئے بھی شامل ہے۔اس سے کوڈ شیئر اور انٹر لائن شراکت داروں کے ذریعہ بھی یورپی مقامات سے رابطے دستیاب ہوں گے۔
غیر ملکی مسافر لاہور کے مقامات سے لطف اندوز ہونے کیساتھ ساتھ اسلام آباد سے شما لی علاقوں قراقرم، ہندوکش اور ہمالیہ پہاڑی سلسلوں کی تلاش کر سکیں گے۔ و ورجن اٹلانٹک ائر ویز ایک تیز، موثر کارگو سروس پیش کرے گا جو سامان برآمد اور درآمد کی تلاش میں آنیوالی کمپنیوں کیلئے نئے مواقع کی پیش کش کرے گا۔
ورجن اٹلانٹک کے چیف کمرشل آفیسر جوہا جارونین نے کہا ہے کہ کسٹمر کی مانگ کو دیکھ کر اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کا منصوبہ بنا یا تا کہ لو گو ں کو بہترین سفری سہو لیات مہیا کی جا سکیں۔ لاہور اور اسلام آباد دونوں ہی سال بھر کی مشہور منزلیں ہیں اور ہم اپنے جہاز پر مسافروں کے استقبال کے منتظر ہیں۔