دورۂ پاکستان کے دوران لوگوں کا پیار دیکھ کر جذباتی ہوجاتا تھا، وریندر سہواگ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ وہ دورۂ پاکستان کے دوران لوگوں کا پیار دیکھ کر جذباتی ہوجاتے تھے۔

گزشتہ دنوں وریندر سہواگ نے ایک انٹرویو کے دوران 2003ء میں کیے گئے بھارتی ٹیم کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے بات چیت کی، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمارا بھرپور استقبال کیا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب ہم نے 2003ء میں پاکستان کا دورہ کیا تو ہمیں پاکستانی عوام کی طرف سے بہت پیار ملا۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلیا سے درآمد مٹی سے پاکستان میں معیاری پچز پر کام شروع

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ لاہور میں دوسرے ٹیسٹ سے پہلے ہم خریداری کے لیے گئے تو میں نے مقامی بازار سے اپنے خاندان کے لیے 30 سے 35 پاکستانی سوٹ خریدے لیکن دکاندار نے مجھ سے یہ کہہ کر پیسے لینے سے انکار کر دیا کہ میں مہمان ہوں اور وہ اپنے ملک میں آئے مہمان سے پیسے نہیں لے سکتا۔

وریندر سہواگ نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں ہر جگہ سے ایسا ہی پیار ملا جسے دیکھ کر میں جذباتی ہوگیا تھا۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دورے کے دوران میں وہاں کے لوگوں کی تقسیمِ ہند سے قبل بھارت سے جُڑی یادیں سن کر ہماری آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔

یاد رہے کہ بھارت نے 2003ء میں 5 ون ڈے انٹرنیشنل (ODI) اور 3 ٹیسٹ کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے پر بھارت نے ون ڈے سیریز 3-2 اور ٹیسٹ سیریز 2-1 سے جیت لی تھی۔

Related Posts