ویرات کولہی کے ہم شکل نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ویرات کولہی کے ہم شکل نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا
ویرات کولہی کے ہم شکل نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا

سابق بھارتی کپتان ویرات کولہی کے ہم شکل نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔

ہریانہ کے ایک سافٹ ویئر انجینئر کارتک شرما ویرات کوہلی سے غیر معمولی مشابہت کے باعث بہت زیادہ مشہور ہوگئے ہیں۔

ہیومن آف بمبئی کے ذریعہ شیئر کردہ ایک پوسٹ میں کارتک شرما نے اپنی کہانی شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار کوہلی سے ملنا چاہتے ہیں تاکہ وہ انہیں بتا سکیں کہ وہ ان کے کتنے بڑے مداح ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ کیا سوچ رہے ہیں، لیکن نہیں، میں ویرات کوہلی نہیں ہوں! میں کارتک شرما ہوں، ہریانہ سے – ایک سافٹ ویئر انجینئر۔ لیکن ہاں، میں جہاں بھی جاتا ہوں لوگ میرے ساتھ تصاویر بنوانے کے لئے بھیڑ لگا لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، حمزہ خان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں اس میں اپنا کیریئر نہیں بنا سکا لیکن کرکٹ میرا حقیقی جنون ہے اور ویرات کوہلی میرے آئیڈیل ہیں۔ امید ہے کہ ایک دن، میں اپنے خواب کو پورا کرتے ہوئے ویرات کوہلی سے ملوں گا۔

Related Posts