ویرات کوہلی کی انسٹا گرام سے حیران کن آمدنی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویرات کوہلی کی انسٹا گرام سے حیران کن آمدنی
ویرات کوہلی کی انسٹا گرام سے حیران کن آمدنی

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا بھر میں مشہور ویرات کوہلی انسٹاگرام سے سب سے زیادہ کمانے والی بھارتی شخصیت بن گئے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انسٹاگرام پر ویرات کوہلی کے 256 ملین فالوورز ہیں۔ 2023 کی فہرست کے مطابق ویرات کوہلی کو انسٹاگرام پر ہر ایک اسپانسر شدہ پوسٹ کے لیے 11.45 کروڑ بھارتی روپے ملے۔

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک ہزار کروڑ سے زائد کمانے والوں کی فہرست میں بھی شامل ہوچکے ہیں۔

دوسری بھارتی شخصیت کی اگر بات کی جائے تو بالی ووڈ اداکار پریانکا چوپڑا ہیں جنھوں نے فی پوسٹ 4.40 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے ہیں۔

اس فہر ست میں اول نمبر موجود شخصیت کی اگر بات کی جائے تو وہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر ہیں جنھوں نے 3.23 ملین امریکی ڈالر کی بھاری رقم وصول کی جو ویرات کوہلی سے دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:ویرات کولہی کے ہم شکل نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا

عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر فٹبالر میسی کا نام آتا ہے، جو ہر انسٹاگرام پوسٹ پر 2.56 ملین امریکی ڈالر وصول کرتے ہیں۔

Related Posts