نئی دہلی: کورونا وائرس کے باعث بھارت سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں جزوی اور مکمل لاک ڈاؤن ہے جس کے دوران ماؤں کے عالمی دن کے موقعے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کی والدہ کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کرکٹ کے شائقین کو عالمی مدرز ڈے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی والدہ کے ہمراہ دو تصاویر شیئر کیں جن میں سے ایک بلیک اینڈ وائٹ جبکہ دوسری کلر میں لی گئی ہے۔
ٹوئٹر پر بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی کے 3 کروڑ 50 لاکھ فالوورز موجود ہیں جو ان کے ہر پیغام کو ری ٹویٹ اور پسند کرتے ہیں اور اس پر تبصرے کرتے ہیں جبکہ تصاویر شیئر کرنے کی صورت میں ان پر داد بھی دی جاتی ہے۔
عالمی مدرز ڈے کے موقعے پر والدہ کے ہمراہ زرد لباس اور سرخ مفلر کے ساتھ ویراٹ کوہلی کی تصویر پر مداحوں نے گرما گرم تبصرے شروع کردئیے جبکہ تصاویر کو اب تک 17 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے لائیک کیاہے۔
Happy mother's day ❤️❤️ pic.twitter.com/DWsZLcYJFe
— Virat Kohli (@imVkohli) May 10, 2020